مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ اہتمام مسجد رسالدار،راج وہار سنٹر ،کرنول میں ایک علمی مذاکرہ کی نشست کا انعقاد ہوگاجس میں اکابرِ علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی۔ نشست کا مقصد اہلِ علم کے مابین علمی مذاکرہ، باہمی تبادلۂ افکار اور فقہی و تحقیقی موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کے ذریعے علمی ذوق کو فروغ دینا ہے۔یہ نشست بروزجمعرات، 10 ستمبر 2026ء، بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگی، جس میں مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے معزز اراکین و دیگر ممتاز اہلِ علم شریک ہوں گے۔نشست کی صدارت حضرت مولانا سید ذاکراحمد صاحب رشادی مدظلہ صدر صفا بیت المال شاخ کرنول فرمائیں گے ،اور نگرانی حضرت مولانا قاضی عبدالماجد صاحب نظامی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء آندھرا پردیش فرمائیں گے.اس موقع پر بطورِ مہمانانِ گرامی قدر متعدد ممتاز علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی ے، جن میں حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد ،حضرت مولانا مفتی محمد شاہد علی صاحب قاسمی صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد مشہود الدین صاحب قاسمی مفتی ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ ، حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی ناظم مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرااور حضرت مولانا مفتی میر رضوان اللہ صاحب قاسمی صدر مفتی مدرسہ احیاء العلوم شامل ہیں. والسلام ۔
مفتی عبدا لمقتدر مسعود قاسمی ترجمان مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرا
مزید تفصیلات کے لیے مفتی شاہ ولی اللہ صاحب قاسمی کرنول سے رابطہ کیا جاسکتا ہے +91 9985974123