Majlis e Fiqhi

مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ اہتمام مکہ مسجد رحمت پور ،ہندو پور میں علمی مذاکرہ و تعارفی نشست

مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ اہتمام مکہ مسجد ،رحمت پور ،ہندو پور میں ایک علمی مذاکرہ کی نشست کا انعقاد ہوگاجس میں اکابرِ علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی۔ نشست کا مقصد اہلِ علم کے مابین علمی مذاکرہ، باہمی تبادلۂ افکار اور فقہی و تحقیقی موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کے ذریعے علمی ذوق کو فروغ دینا ہے۔یہ نشست بروزجمعرات، 10 ستمبر 2026ء، دوپہر 10بجے منعقد ہوگی، جس میں مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے معزز اراکین و دیگر ممتاز اہلِ علم شریک ہوں گے۔نشست کی صدارت حضرت مولانا الحاج مختار احمد صاحب باقوی دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم حسینیہ ہندو پوروصدر جمعیۃ علماء ضلع سری ستیہ سائی فرمائیں گے.اس موقع پر بطورِ مہمانانِ گرامی قدر متعدد ممتاز علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی ے، جن میں حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد ،حضرت مولانا مفتی محمد شاہد علی صاحب قاسمی صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد مشہود الدین صاحب قاسمی مفتی ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ ، حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی ناظم مجلس فقہی تلنگانہ  وآندھرااور حضرت مولانا مفتی میر رضوان اللہ صاحب قاسمی صدر مفتی مدرسہ احیاء العلوم شامل ہیں.   والسلام مفتی عبدا لمقتدر مسعود قاسمی ترجمان مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرا۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ: مولانا محمد ذاکر حسین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سری ستیہ سائی:9885538980.
مفتی محمد خالد خان صاحب مفتاحی قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہندو پور 7207491871

Contact Us
Scroll to Top