مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ اہتمام بینک مسجد کڈپہ میں ایک علمی مذاکرہ کی نشست کا انعقاد ہوگاجس میں اکابرِ علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی۔ نشست کا مقصد اہلِ علم کے مابین علمی مذاکرہ، باہمی تبادلۂ افکار اور فقہی و تحقیقی موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کے ذریعے علمی ذوق کو فروغ دینا ہے۔یہ نشست بروز بدھ، 9 ستمبر 2026ء، بعد نمازِ فجر صبح 7 بجے منعقد ہوگی، جس میں مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے معزز اراکین و دیگر ممتاز اہلِ علم شریک ہوں گے۔نشست کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد جمال الدین صاحب قاسمی فرمائیں گے، جو مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے معزز رکنِ شوریٰ اور صدرِ مفتی دارالعلوم حیدرآباد ہیں۔اس موقع پر بطورِ مہمانانِ گرامی قدر متعدد ممتاز علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی ے، جن میں حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد ،حضرت مولانا مفتی محمد شاہد علی صاحب قاسمی صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد مشہود الدین صاحب قاسمی مفتی ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ ، حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی ناظم مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرااور حضرت مولانا مفتی میر رضوان اللہ صاحب قاسمی صدر مفتی مدرسہ احیاء العلوم شامل ہیں والسلام ۔
مفتی عبدا لمقتدر مسعود قاسمی
ترجمان مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرا
مزید تفصیلات کے لیے مولانا محمد شعیب صاحب سے رابطہ کیا جاسکتا ہے 9133459523