(۱) تجاویز
مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرا کا باضابطہ پہلا فقہی اجتماع ۱۶ دسمبر ۲۰۲۱ء بمقام لائبریری دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی منعقد ہواتھا جس میں بڑے شہروں میں ان کی حدود کی تعیین زیر بحث تھی،موضوع چونکہ تفصیل طلب تھا اس لیے یہ مجلس بحث ومناقشہ کے لیے ناکافی ہوگئی اور اگلی مجلس کے لیے اس کو موقوف کردیا گیا اس کے بعد ۲۷ جنوری ۲۰۲۲ء کو المعھد العالی الاسلامی قباء کالونی حیدرآباد میں مجلس فقہی کا دوسرا اجتماع ہوا جس میں اجتماعی غور وفکر اور طویل بحث ومناقشہ کے بعد تجاویز منظور کی گئیں چونکہ یہ تجاویز دوسری مجلس میں طےکی گئیں لہذا بڑے شہروں میں قصر واتمام کی تجاویز کو دوسری مجلس کی تجاویز میں ملاحظہ فرمائیں۔