مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ اہتمام جامعہ معہد العلوم الاسلامیہ پلمنیر میں ایک علمی مذاکرہ کی نشست کا انعقاد ہوگاجس میں اکابرِ علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی۔ نشست کا مقصد اہلِ علم کے مابین علمی مذاکرہ، باہمی تبادلۂ افکار اور فقہی و تحقیقی موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کے ذریعے علمی ذوق کو فروغ دینا ہے۔یہ نشست بروزچہارشنبہ، 9 ستمبر 2026ء، بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگی، جس میں مجلسِ فقہی تلنگانہ وآندھرا کے معزز اراکین و دیگر ممتاز اہلِ علم شریک ہوں گے۔نشست کی صدارت نمومہ اسلاف عارف باللہ حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالرحیم صاحب دامت برکاتہم خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی وصدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ آندھرا پردیش اور نگرانی حضرت مولانا عبد الکریم صاحب دامت برکاتہم نائب ناظم معہد العلوم الاسلامیہ پلمنیر فرمائیں گے ،.اس موقع پر بطورِ مہمانانِ گرامی قدر متعدد ممتاز علماء و مفتیانِ کرام کی شرکت ہوگی ، جن میں حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد ،حضرت مولانا مفتی محمد شاہد علی صاحب قاسمی صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ حیدرآباد ، حضرت مولانا مفتی محمد مشہود الدین صاحب قاسمی مفتی ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ ، حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی ناظم مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرااور حضرت مولانا مفتی میر رضوان اللہ صاحب قاسمی صدر مفتی مدرسہ احیاء العلوم شامل ہیں. والسلام مفتی عبد المقتدر مسعود قاسمی ترجمان مجلس فقہی تلنگانہ وآندھرا ۔